شرائط و ضوابط
برائے سُپر ڈرائیور پروموشن

  1. پروموٹر (جس کا یہاں بطور "inDrive" یا "پروموٹر" حوالہ دیا جاتا ہے)، inDrive سے support@indriver.com پر ای میل کر کے رابطہ کیا جا سکتا ہے
  2. پروموشنل مہم کا عنوان سُپر ڈرائیور پروموشن ("پروموشنل مہم") ہے۔
  3. پروموشنل مہم میں شامل ہو کر، تمام شرکاء اور فاتحین اس دستاویز میں فراہم کردہ شرائط و ضوابط ("شرائط و ضوابط") کے پابند ہونے سے اتفاق کرتے ہیں جن کی تشریح پروموٹر کی جانب سے کی جائے گی، جس کا کسی بھی تنازعے سے متعلق فیصلہ حتمی اور لازم ہو گا۔
  4. پروموٹر کسی بھی وجہ سے جسے وہ موزوں طور پر ضروری گردانے، پیشگی نوٹس کے بغیر کسی بھی وقت، ان شرائط و ضوابط اور کسی بھی انعامات (جن سے ابھی تک نہیں نوازا گیا) یا کسی بھی پہلو سمیت، پروموشنل مہم میں تدوین، ترمیم، تبدیلی، تاخیر، اسے معطل یا منسوخ کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
  5. پروموشنل مواد (یا معلومات کے کوئی دیگر ذرائع، خواہ ڈیجیٹل ہوں یا پرنٹ شدہ) اور ان شرائط و ضوابط کے درمیان کسی اختلاف کی صورت میں، ان شرائط و ضوابط کو فوقیت اور ترجیح حاصل رہے گی۔
  6. یہ مہم لاٹری یا جوا نہیں بلکہ inDrive ایپ کے صارفین کے لیے پروموشن ہے۔

شرکت کیسے کریں


  1. پروموشنل مہم inDrive موبائل ایپلیکیشن استعمال کرنے والے ان تمام رجسٹر شدہ اور تصدیق شدہ ڈرائیورز ("ڈرائیورز") کے لیے دستیاب ہے جو پاکستان کی حدود میں مقیم ہیں اور گوجرانوالہ، سرگودھا اور اسلام آباد کے شہروں میں inDrive موبائل ایپلیکیشن استعمال کرتے ہوئے سروسز فراہم کر رہے ہیں اور درست شناختی دستاویز کے مالک ہیں ماسوائے:
  2. پروموٹر کا کوئی بھی ملازم، ڈائریکٹر، آفیسر، ممبر، شراکت دار، ایجنٹ، کنسلٹنٹ، تشہیری ایجنسیاں، مشیر، ڈیلرز، سپلائرز، وابستہ ادارے اور/یا منسلکہ کمپنیاں یا کوئی بھی ایسا فرد جو پروموٹر اور/یا مذکورہ بالا لوگوں ("نااہل افراد") کے قریبی اہل خانہ پر، بلاواسطہ یا بالواسطہ، ان پر اختیار رکھتا ہے یا ان کے زیرِ اختیار ہے۔
  3. اشتہاری مہم کی مدت ("اشتہاری مہم کی مدت") 14 جولائی 2023 کو 12:00 بجے شروع ہوگی ("آغاز کی تاریخ") اور 21 جولائی 2023 کو مشرقی وقت کے مطابق 12:00 بجے ختم ہوگی ("اختتامی تاریخ") ۔ شروع کی تاریخ سے پہلے اور اختتامی تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں کو درست نہیں سمجھا جائے گا ۔

  1. شامل ہونے کے لیے، شرکت کنندہ کے لیے درج ذیل چیزیں ضروری ہیں:

1) پاکستان میں رجسٹر شدہ اور تصدیق شدہ ڈرائیور ہو۔
2) مقابلے میں شرکت کرنے کے لیے، بینر پر کلک کریں اور مقابلے کے لیے سائن اپ کریں۔

3) سائن اپ کرتے وقت، اپنے ذاتی اکاؤنٹ کی ID کی وضاحت کرے (بصورت دیگر، ایپ خود کار طور پر اس کی نشاندہی کرے گی)۔

*ذاتی اکاؤنٹ کی ID بائیں طرف کے مینو، “میرا اکاؤنٹ” ٹیب میں دیکھی جا سکتی ہے۔

4) مقابلے کے ضوابط کو پڑھیں اور مقابلے کی شرائط سے اتفاق کریں۔

5) "شامل ہوں" کے بٹن پر کلک کریں۔

6) سائن اپ مکمل کرنے کے بعد، ڈرائیور کو پروموشنل مہم کے دورانیے میں ان شرائط و ضوابط میں واضح کردہ رائیڈز کی تعداد ("واضح کردہ رائیڈز") کو مکمل کرنا ہو گا۔


  1. کھو جانے والی، تاخیر کا شکار، غیر واضح، پڑھی نہ جا سکنے والی یا ان شرائط و ضوابط کی تعمیل نہ کرنے والی انٹریز، نیز نااہل افراد کی جانب سے موصول ہونے والی انٹریز کو درست نہیں سمجھا جائے گا۔
  2. پروموٹر ایسی کسی انٹری کے لیے ذمہ داری قبول نہیں کرتا جسے کسی بھی وجہ سے شرکت سے خارج کر دیا گیا ہو۔
  3. پروموٹر کو شرکت کرنے اور/یا پروموشنل مہم کے انعام کی ریڈیمپشن کی کارروائی کو متاثر کرنے والی کسی بھی تکنیکی ناکامیوں کے لیے ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جائے گا۔
  4. شرکت کنندہ اس بات کی ضمانت دیتا/دیتی ہے کہ وہ کسی دوسرے فرد کے جانب سے نہیں بلکہ اپنی طرف سے پروموشنل مقابلے میں انٹری جمع کرواتا/کرواتی ہے۔
  5. شرکت کنندہ یہ تسلیم کرتا/کرتی ہے کہ جعلی نام، شناخت یا پتے کا نتیجہ نااہلی اور انٹری کے غلط سمجھے جانے کی صورت میں نکلے گا۔

فاتحین اور نتائج کا اعلان
  1. پروموشن کے فاتحین ("فاتحین") کا تعین درج ذیل طور پر کیا جائے گا:

1) واضح کردہ رائیڈز
مقابلہ جیتنے کے لیے، ڈرائیور کو ذیل میں بتائے گئے شہروں میں درج ذیل واضح کردہ رائیڈز مکمل کرنی ہوں گی۔
رائیڈز کی تعداد شہروں کی بنیاد پر تبدیل ہوتی رہتی ہے۔

اسلام آباد:
51 سفر-1050 پاؤنڈ


2) ڈرائیورز کو پروموشنل مہم کے دورانیے میں واضح کردہ رائیڈز لازماً مکمل کرنی ہوں گی۔

3) اگر ڈرائیور نے پروموشنل مہم کے دورانیے کے اختتام تک بیان کردہ رائیڈز کو مکمل نہیں کیا، تو وہ خود کار طور پر اس پروموشنل مہم سے نااہل ہو جائیں گے۔
4) کوئی بھی ڈرائیور جو پرومو مقابلہ کی شرائط کو پورا کرتا ہے وہ فاتح بن جاتا ہے اور اسے اپنے ذاتی اکاؤنٹ میں بونس کی شکل میں نقد انعام ملے گا ۔


  1. ان انعامات سے درج ذیل طور پر نوازا جائے گا:
  2. فاتح (فاتحین) کو اختتام کی تاریخ سے قبل موصول ہونے والی تمام درست انٹریز میں سے منتخب کیا جائے گا۔
b. تمام شرائط و ضوابط کی تعمیل کرنے والا دورانیہ۔
c. اگر انعام کا ممکنہ فاتح اہلیت کے تقاضوں پر پورا نہیں اترتا، تو انعام ضبط کر لیا جائے گا اور شرائط کی شقوں کی تعمیل کرتے ہوئے منتخب کردہ کسی اور اہل شرکت کنندہ کو اس سے نوازا جائے گا۔
d. درج ذیل شہروں میں مقابلہ منعقد ہو گا:
اسلام آباد
  1. فاتحین کا اعلان عوامی طور پر inDrive کے ویب صفحے پر کیا جائے گا۔

17. فاتح کا اعلان عوامی طور پر ہونے کے بعد، پروموٹر یہ درخواست کر سکتا ہے کہ یہ فاتح اپنی کسی لاگت یا خرچ کے بغیر پروموٹر کی اشیاء یا سروسز کی تعریف، ترویج اور تشہیر کرنے سے تحریری طور پر یا بصورت دیگر اتفاق کرے۔ براڈ کاسٹنگ کے لیے تشہیری مہمات اور شائع کرنے کے مقاصد کے لیے فاتح کی ضرورت پڑ سکتی ہے لیکن مارکیٹنگ کے مقاصد کے لیے ان کی تصویر لینے کے متعلق رضامندی کی درخواست کرنی ہو گی۔ تمام فاتحین کو ایسی درخواست مسترد کرنے کا حق حاصل ہے۔
  1. پروموٹر/ججز کا فیصلہ حتمی ہو گا، اور اس حوالے سے کسی قسم کی خط و کتابت میں شامل نہیں ہوا جائے گا۔

انعام کی تفصیلات
  1. انعام کی تفصیلات:
  2. inDrive ایپلیکیشن پر ڈرائیور سے منسلکہ فاتح ڈرائیور کے اکاؤنٹ (“ڈرائیور کا اکاؤنٹ”) میں کوائنز کی شکل میں بونسز کریڈٹ کیے جائیں گے، نیز درج ذیل آئیکن "⚡️" ڈرائیور کے نام کے ساتھ ڈسپلے کیا جائے گا جو کہ سُپر ڈرائیور کے اسٹیٹس کو ظاہر کرے گا۔
  3. 1 کوائن = 0.0589 PKR۔
  4. بونسز کی ایک مقررہ میعاد ہو گی۔ بونسز کے استعمال کی مدت: کریڈٹ ہونے کے 2 ہفتوں بعد۔
  5. ڈرائیورز کی پروفائل پر "⚡" آئیکن ڈسپلے ہونے کی تاریخ کے 2 ہفتوں بعد اسے ڈرائیور کے اکاؤنٹ سے ہٹا دیا جائے گا۔
  6. بونسز کو ڈرائیور کے اکاؤنٹ پر کریڈٹ کیا جاتا ہے اور کریڈٹ ہونے کے بعد، اوپر واضح کردہ وقت کے لیے برقرار رکھا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد، وہ زائد المیعاد ہو جائیں گے۔ ذاتی اکاؤنٹ کے ذریعے بونسز کی رقم نکلوانا ناممکن ہے۔
  7. بونسز کو اس لائسنس فیس کی ادائیگی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے جس کی کٹوتی ڈرائیور کے اکاؤنٹ سے کی جاتی ہے۔ یہ بونسز ایک مکمل کردہ آرڈر کے بعد استعمال کے لیے دستیاب ہو جاتے ہیں۔ براہ کرم نوٹ فرمائیں کہ ہر رائیڈ سے 1% لائسنس فیس کی کٹوتی کی جائے گی، لائسنس فیس/رائیڈ کے بقایا 99% کی ادائیگی کے لیے کوائنز کو ریڈیم کیا جا سکتا ہے۔

  1. براہ کرم نوٹ فرمائیں کہ اس پروموشنل مہم میں شرکت خود کار طور پر کسی انعام کی ضمانت نہیں دیتی۔
a. پروموٹر اہل شرکت کنندہ کے سروس کے فراہم کنندہ کی طرف سے ٹیلی کمیونیکیشن میں ناکامی کا ذمہ دار نہیں ہو گا۔
b. ایک اہل شرکت کنندہ سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اس سوشل میڈیا اکاؤنٹ کا مالک ہے جسے پروموشنل مہم میں شامل ہونے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔
  1. انعامات دستیابی سے مشروط ہوتے ہیں؛ وہ کیش سے ایکسچینج کرنے یا ٹرانسفر کے قابل نہیں ہوتے۔
  2. اگر کوئی فاتح کسی وجہ سے پروموشنل مہم کی شرائط و ضوابط سے انکار کرتا ہے یا ان کی تعمیل کرنے سے قاصر ہوتا ہے، تو اس فاتح کو انعام مسترد کرنے والا سمجھا جائے گا، اور انعام پروموٹر کو واپس کر دیا جائے گا۔


اہلیت کی حد
  1. صورتحال کے مطابق، تمام شرکت کنندگان اور فاتحین، جو پروموٹر، اس کی تشہیری ایجنسیوں، مشیروں، نامزد ایجنٹس، سپلائرز، وابستہ اداروں اور/یا منسلکہ کمپنیوں کو پروموشنل مہم میں کسی بھی طریقے سے ان کی شرکت کے باعث اور/یا اس کے نتیجے میں ہونے والے کسی بھی نوعیت کے کسی یا تمام دعوؤں کے عوض ہرجانہ ادا کرتے ہیں (بشمول، کسی عمل یا بھول چوک کے نتیجے میں، خواہ ایسا سنگین غفلت، غلط بیانی، غلط رویے یا بصورت دیگر پروموٹرز کی جانب سے اور/یا انعام کے استعمال کا نتیجہ ہو)۔
  2. پروموٹر اور پروموٹر کا ملازم، ڈائریکٹر، آفیسر، ممبر، شراکت دار، ایجنٹ، کنسلٹنٹ، تشہیری ایجنسیاں، مشیر، ڈیلرز، سپلائرز، وابستہ ادارے اور/یا منسلکہ کمپنیاں بلاواسطہ یا بالواسطہ، نتیجتاً یا بصورت دیگر کسی بھی وجہ سے پیدا ہونے والے نقصان یا خسارے کی ذمہ دار نہیں ہیں، جس کا شرکت کنندہ ممکنہ طور پر سامنا کر سکتا/سکتی ہے۔
  3. پروموٹر فاتحین سے معلومات ظاہر کرنے کا ایک معاہدہ اور ضمانت مکمل کر کے جمع کروائے جانے کا تقاضا کرے گا تاکہ وہ ان شرائط و ضوابط اور صارفی تحفظ کے قانون کی تعمیل کو یقینی بنا سکے۔
26. تمام اہل امیدواران اور فاتحین درج ذیل کی وجہ سے سامنے والے کسی بھی خطرات، نقصان، دعوؤں یا ملکیت کے عوض پروموٹر، اس کے ڈائریکٹران، ملازمین، کنٹریکٹرز، تشہیری ایجنسیوں، مشیروں، سپلائرز اور ایجنٹس کو ہرجانہ ادا کریں گے:
a. انعام کا استعمال یا ضیاع، بشمول، مگر بلاتحدید، حادثہ، چوٹ، نقصان، یا خسارہ؛
b. مقابلے میں ان کی شرکت، بشمول اس شرکت سے منسلک کوئی بھی اخراجات؛
c. بعد میں ہونے والا انعام کا کوئی بھی ٹرانسفر یا ایکسچینج؛اور/یا
d. مقابلے کی کوئی بھی قانونی منسوخی یا تنسیخ یا مقابلے کی مدت کے دوران کسی بھی نقائص یا بھول چوک کی درستگی۔
27. ایسی کسی بھی صورت میں پروموٹر جوابدہ یا ذمہ دار نہیں ہو گا جب وہ تاخیر کرے یا کسی بھی وجہ سے اس مقابلے کی شرائط کے متعلق اپنی کوئی ذمہ داری انجام دینے سے قاصر ہو، بشمول مگر اسی تک محدود نہیں، اسٹاک کی عدم دستیابی، احتجاج، لاک ڈاؤن، راستے میں کسی بھی ذریعے انعام کی تباہی، کوئی شہری افراتفری یا انتشار، دنگا فساد، جنگ کی دھمکی، یا حکومتی ایجنسیوں کی جانب سے اٹھایا گیا کوئی اقدام۔
28. کسی بھی صورت میں پروموٹر کو پروموشنل مہم کے دوران یا پروموشنل مہم میں شرکت کنندہ کی شمولیت کے نتیجے کے طور پر شرکت کنندہ کے کسی غیر قانونی فعل، بھول چوک، غفلت یا کوتاہی کرنے سے متعلقہ یا اس کے باعث پیدا ہونے والے دعوؤں، ہرجانوں، نقصانات، خساروں، اخراجات کے لیے ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جائے گا۔
29. شرکت کنندہ کسی قوانین، ضوابط، معیارات، یا کوڈز کی خلاف ورزی سے متعلقہ یا اس کے سبب سامنے آنے والے تمام دعوؤں، خساروں، نقصانات، ذمہ داریوں اور اخراجات (بشمول جرمانوں) سے پروموٹر، اس کے ڈائریکٹرز، آفیسرز، ملازمین، ایجنٹس، اس کی تشہیری ایجنسیوں، مشیروں، نامزد ایجنٹس، سپلائرز، وابستہ اداروں اور/یا منسلکہ کمپنیوں کو ہرجانہ ادا کرے گا، دفاع کرے گا اور بے قصور قرار دے گا۔


ذاتی ڈیٹا کا تحفظ

  1. اس پروموشنل مقابلے میں شامل ہو کر، ہر شرکت کنندہ درج ذیل سے اتفاق کرتا/کرتی ہے:
  2. اپنا مکمل نام اور رابطے کی تفصیلات، بشمول درست فون نمبر جمع کروانا؛
  3. رازداری کی پالیسی کے مطابق https://indrive.com/mobile/page/privacyPolicy/en اپنے ذاتی ڈیٹا پر عمل کاری؛
  4. پروموٹر کی جانب سے مارکیٹنگ کے مواد کی وصولی؛
  5. inDrive کو اجازت فراہم کرنا کہ وہ اس کی انٹری (جس میں اس کی تصویر یا ویڈیو شامل ہوتی ہے) کو پروموشنل مہم اور دیگر مارکیٹنگ اور یا پروموشنل پیشکشوں جیسا کہ inDriver کی سوشل میڈیا مہمات کے حوالے سے مارکیٹنگ کی مزید مطابقت کے لیے استعمال کیا جائے؛
  6. اس کا نام، تصاویر یا ویڈیوز استعمال کرنا اور اس کی رہائش کے ملک/صوبے/قصبے کو ظاہر کرنا اور تشہیر حاصل کرنے والی کسی بھی پوسٹ سے متعلق پروموٹر کی جانب سے کسی بھی دیگر معقول درخواستوں کے متعلق تعاون کرنا، لیکن شرکت کنندہ ایسا کرنے سے انکار کر سکتا ہے، جس کے نتیجے میں شرکت کنندہ کی انٹری کو غلط سمجھا جائے گا۔
  7. پروموشنل مہم میں شامل ہونے والا ہر شرکت کنندہ، پروموٹر یا پروموٹر کی نامزد کردہ کمپنی کو مواصلات، فاتحین کے نام کا اعلان کرنے اور/یا شماریاتی مقاصد کے لیے اپنے ذاتی ڈیٹا کو جمع، اسٹور اور استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ جمع کردہ ذاتی ڈیٹا پروموٹر کی جانب سے پروموشنل مہم کے اختتام کے بعد قانون کی مجاز کردہ مدت اور حد تک (مقابلے کی مدت کے دوران) اسٹور کیا جائے گا۔ اہل امیدوار ہماری ای میلز اور SMS میں "ان سبسکرائب کریں" کے اختیار کو منتخب کر کے کسی بھی وقت مستقبل کی مواصلات کو عدم منتخب کر سکتے ہیں۔

ٹیکسز
32. انعام قبول کرنے پر، فاتح انعام سے متعلقہ تمام اخراجات، بشمول مگر بلا تحدید چند یا تمام مقامی، ریاستی، اور فیڈرل ٹیکسز کا ذاتی طور پر ذمہ دار ہو گا۔


دیگر
33. انعامات سے منسلک برانڈ (برانڈز) کے مالکان پروموشنل مہم سے قطعاً تعلق نہیں رکھتے اور نہ ہی پروموشنل مہم کے اسپانسرز ہیں
34. ان شرائط و ضوابط، نیز پروموشنل مہم سے تعلق میں سامنے آنے والے کسی بھی تنازعات کی نگرانی پاکستان کے قوانین کے مطابق کی جاتی ہے
35. آپ ہماری ایپ کے ذریعے کسٹمر سروس ڈپارٹمنٹ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
36. ہماری پروموشنل مہم میں شامل ہونے کا انتخاب کر کے آپ شرکت کرنے اور مذکورہ بالا تمام شرائط و ضوابط کا پابند ہونے سے متفق ہیں۔