ہر رائیڈ کو محفوظ اور آرامدہ کیسے بنائیں
1
حفاظت سب سے پہلے
ہر چھوٹی بڑی رائیڈ پر، چاہے آپ جس سیٹ پر بھی ہوں، سیٹ بیلٹ لگانا نہ بھولیں.

ڈرائیور کا دھیان روڈ سے نہ ہٹائیں۔ کار میں ڈرائیور کے بلکل پیچھے والی سیٹ پر نہ بیٹھیں تا کہ ڈرائیور کو بات کرنے کیلیے زیادہ مڑنے کی ضرورت نہ پڑے.
4
3
2
سب کا احترام
برائے مہربانی اپنے ڈرائیور، ان کی کار، ذاتی املاک، اور ان کی رازداری کا احترام کریں.

ڈرائیور کا سلام کرنا اور رائیڈ کے بعد ان کا شکریہ ادا کرنا نہ بھولیں۔ ایسی چھوٹی چیزوں سے ہی آپ دونوں کا رائیڈ کا تجربہ کافی خوشگوار بن سکتا ہے.

برائے مہربانی ذاتی سوالات پوچھنے، معلومات شیئر کرنے اور ایسے کسی دوسرے عمل سے گریز کریں.
آرامدہ سفر
اگر دل چاہے تو ڈرائیور سے موسیقی بدلنے، ایسی کا درجہ حرارت بدلنے، یا کھڑکی بند کرنے میں کسی قسم کی جھجک محسوس نہ کریں۔ صرف اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی درخواست آپ دونوں کیلیے موزوں ہے۔

برائے مہربانی کار کے اندر تمباکونوشی نہ کریں اور داغ یا ناگوار بو سے بچنے کے لیے کھانے پینے کی چیزوں میں محتاط رہیں۔ اگر آپ گندگی کرتے ہیں، تو برائے مہربانی صاف کریں یا صفائی کے اخراجات کو پورا کریں۔

آخر میں، کار میں تیز آواز کے ساتھ یا ذاتی کالز کرنے سے گریز کریں۔
ممنوعا اشیاء
برائے مہربانی ہماری سروس استعمال کرتے وقت شراب یا کسی بھی غیر قانونی منشیات کا استعمال یا نقل حمل (کھلے ڈبے میں) کرنے سے بچیں۔
5
امتیازی سلوک
ہم کسی بھی قسم کا امتیازی سلوک برداشت نہیں کرتے۔ برائے مہربانی ایک دوسرے کے ساتھ احترام سے پیش آئیں۔
6
ایک شخص، ایک اکاؤنٹ
برائے مہربانی اپنا inDrive اکاؤنٹ کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔ اگر آپ اپنا اکاؤنٹ استعمال کر رہے ہوتے ہیں تو اپنے اعمال کے آپ خود ذمہ دار ہوتے ہیں اور اس سے ہمارے ڈرائیوروں کے آپ کو پہچاننے میں بھی آسانی ہوتی ہے۔
7
بچوں کے ساتھ رائیڈز
inDrive پر رائیڈ لینے کیلیے بچوں یا 18 سال کے کم عمر نوجوانوں کے ساتھ ایک بالغ شخص کا ہونا لازمی ہے۔ اگر آپ کسی بچے کے ساتھ سفر کر رہے ہیں تو ہمیں پہلے سے بتائیں تا کہ بچوں کے سیٹ (چائلڈ سیٹ) کا انتظام ہو سکے۔
8
پالتو جانوروں کے ساتھ رائیڈز
اگر آپ کوئی پالتو جانور اپنے ساتھ لا رہے ہیں تو ڈرائیور کو پہلے ہی بتا دیں۔ برائے مہربانی کار کے سیٹ کو کَوَر کرنے کیلیے کوئی بلینکٹ یا کیریئر ضرور لائیں تا کہ کسی بھی قسم کی گندگی کے خطرے کو روکہ جا سکے۔
9
مبارک ڈرائیونگ!
رائیڈ میں مزہ آیا؟ اگر ہاں تو ڈرائیور کو ایک اچھی ریٹنگ دیں۔ آپ کی رائے ڈرائیور کی رینکنگ پر اثر انداز ہوگی اور ہماری سروس کے معیار کو بہتر بنانے کے کام بھی آئے گی۔

اگر آپ کو رائیڈ کے متعلق کوئی بھی تحفظات ہیں تو برائے مہربانی inDrive سپورٹ ٹیم سے رابطہ کریں۔ کسی بھی اختلاف سے بچنے کیلیے رائیڈ کے دوران ڈرائیور پر تنقید کرنے سے گریز کریں.

آپ سپورٹ ٹیم سے support@indrive.com پر ای-میل بھیج کر رابطہ کر سکتے ہیں یا ایپ کے ذریعے: سائیڈ مینیو ⬅سیفٹی ⬅سپورٹ سے رابطہ کریں
رائیڈ کو ریٹنگ دیں
Hello! This page contains information for your mobile application
The inDrive online passenger transportation aggregator is not a taxi service and is not involved in the relationship of Users. All requests are created, sent and performed by users independently.
© SUOL INNOVATIONS LTD, 2013-2023