ہمارے ساتھ ڈرائیور کرنے سے پہلے، ہر ڈرائیور کو ایک دستاویزات اور تصاویر کی تصدیق کروانا لازمی ہے۔ اگر ڈرائیور یا کار فراہم کی گئی معلومات سے میچ نہیں کرتے تو رائیڈ کو منسوخ کرکے سپورٹ ٹیم سے رابطہ کریں۔
بجائے کسی بھی قریبی کار سے خود بخود میچ ہوجانے کے، آپ اپنے ڈرائیور کا انتخاب ان کی کار کا ماڈل، ریٹنگ، اور مکمل شدہ رائیڈز کی تفصیلات دیکھ کر کرتے ہیں۔
پولیس یا ایمبولینس کو کال کرنے کیلیے یا سپورٹ ٹیم سے فوری رابطہ کرنے کیلیے مین اسکرین پر موجود شیلڈ کے نشان پر کلک کریں۔
اپنے قریبی دوستوں یا گھر والوں کے ساتھ رائیڈ کی تفصیلات شیئر کریں۔ وہ آپ کا راستہ، ڈرائیور، گاڑی اور ٹرپ کی لائیو معلومات دیکھ سکتے ہیں۔
کسی بھی ایمرجنسی صورتِ حال میں رابطہ کرنے کیلیے اپنے کسی قریبی قابلِ اعتماد دوست یا رشتہ دار کا نمبر دے دیں۔ آپ یہ نمبر رائیڈ کے دوران یا جب چاہیں درج کرسکتے ہیں۔
اگر آپ کوئی خلاف ورزی یا مسئلہ رپورٹ کرنا چاہتے ہیں تو ہماری سپورٹ ٹیم سے
support@indrive.com پر رابطہ کریں یا ایپ میں ان سے چیٹ کریں۔
رائیڈ کو ریٹنگ دینا نہ بھولیں۔ اگر آپ اس ڈرائیور کے ساتھ کبھی بھی رائیڈ نہیں لینا چاہتے تو انہیں ایک اسٹار ریٹنگ دیں اور "stop showing" پر کلک کریں - انہیں مستقبل میں آپ کی درخواست نہیں دکھائی جائے گی۔